اسلام آباد: نگران وفاقی حکومت نے 11 لاکھ غیرقانونی طور پر مقیم افغانوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےسمری کی سرکولیشن کے ذریعے غیرقانونی طور پرمقیم افغان شہریوں کے بے دخلی پلان کی منظوری دیدی ہے۔پہلے مرحلے میں غیرقانونی مقیم اور ویزوں کی تجدید نہ کرانے والوں کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ،دوسرے مرحلے میں افغان شہریت اورتیسرے مرحلے میں پروف آف ریذیڈنس کارڈ والوں کونکالا جائے گا۔
وزارت داخلہ نے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول افغان حکومت کی مشاورت سے پلان تیار کیا ہے۔غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہری دہشتگردی ،سمگلنگ، دہشتگردوں کو فنڈنگ اور سہولت کاری میں ملوث ہیں ۔ذرائع کے مطابق غیرقانونی مقیم غیرملکیوں سےپاکستانی کی سیکورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہیں،2021میں امریکہ کے افغانستان سےجانے کے بعد 4لاکھ افغانی غیرقانونی طورپرپاکستان آئے ،7لاکھ افغانیوں نے پاکستان میں رہائش کے ثبوت کی تجدید نہیں کرائی۔