لاہور(اُمت نیوز)آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں شرکت کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم لاہور ایئرپورٹ سے بھارت کیلئے روانہ ہوگئی، قومی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی بھارت جائے گی۔
قومی ٹیم علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہو گئی۔ 15رکنی اسکواڈ کے ساتھ 3 ریزرو کھلاڑی، کوچز اور معاون عملہ سمیت 13 ارکان بھی شامل ہیں۔
بولنگ کوچ مورنے مورکل دبئی میں جوائن کریں گے جبکہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر 30 ستمبر کو براہ راست بھارت پہنچیں گے۔
Embarking on the World Cup quest 🧳#WeHaveWeWill | #CWC23 pic.twitter.com/AKwrf1yCkQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 26, 2023
دبئی میں 9 گھنٹے قیام کے بعد اسکواڈ کی اگلی منزل حیدرآباد ہوگی، قومی اسکواڈ بھارتی وقت کے مطابق رات 8:15 حیدرآباد پہنچے گا۔ گرین شرٹس کا پہلا وارم اپ میچ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم 29 ستمبر کو اپنا پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد میں ہی شیڈول ہے جبکہ ٹیم ورلڈ کپ میں 6 اکتوبر سے نیدرلینڈز کے خلاف میدان میں اترے گی۔