نگورنو(اُمت نیوز)آذربائیجان کے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں آئل ڈپو میں زور دار دھماکے نتیجےمیں 125 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق آئل ڈپو میں زور دار دھماکے سے 20 افراد جان سے گئے جبکہ تقریباً 300 افراد کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جس میں سے درجنوں افراد کی حالت نازک تھی۔
آرمینین وزارت صحت کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج 105 افراد چل بسے ہیں جس کے بعد واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد125 ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل ڈپو میں دھماکا ایسے وقت میں ہوا جب آذربائیجان کی جانب سے علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔
🇦🇿🇦🇲Tragic Gas Station Explosion in Nagorno-Karabakh Claims over 125 Lives.
In a devastating incident on Monday, an explosion at a gas station in Nagorno-Karabakh resulted in the tragic loss of at least 125 lives, according to officials from Artsakh. The cause of the explosion… pic.twitter.com/8kRTgtimYn
— Intel Drop (@IntelDrop_) September 26, 2023
آرمینین حکومت کا کہنا ہےکہ اس انکلیو سے اب تک13 ہزار سے زائد افراد ملک سے انخلا مکمل کرچکے ہیں۔ذرائع کےمطابق آئل ڈپو میں دھماکےکی وجوہات فوری طورپرسامنےنہیں آسکی، تاہم اس بارےمیں بتایاجارہاہےکہ آئل ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 200 سے زیادہ ہے۔