کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے تک سستا ہو گیا ۔
اسٹیٹ بینک اور حکومت کی کارروائیوں کے بعدڈالر کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ، آج بھی کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہونے کے بعد 290 روپے پر فروخت ہو رہاہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تقریبا ایک روپیہ کمی ہو چکی ہے جس کے بعد ڈالر 288.80 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔