پاکستانی شاہینوں کی بھارتی سرزمین پرکامیاب لینڈنگ

لاہور: آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی اسکواڈ بھارت پہنچ گیاہے،پاکستانی کھلاڑی ورلڈکپ 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے ارادے اور جذبے کے ساتھ بھارتی سرزمین پرپہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بھارت میں 5 اکتوبر سے کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا طیارہ حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا ہے، پاکستانی ٹیم دبئی سے حیدرآباد دکن پہنچی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی آمد کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، 20 سے زائد سکیورٹی کی گاڑیاں ائیرپورٹ پر موجود ہیں جبکہ مختلف چینل سے پاکستان ٹیم کی بھارت پہنچنے کی لائیو کوریج بھی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ سے ہوٹل لےجایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی شہر حیدرآباد دکن پہنچنے پر ایک روز آرام کے بعد کے بعد قومی ٹیم اگلے دن ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔۔پاکستان ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔ورلڈکپ ریکارڈ دیکھاجائے تو پاکستان اور بھارت میگا ایونٹ میں 7 مرتبہ ایک دوسرے کے سامنے آئی تاہم پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 7 میچز میں مسلسل شکست کا سامنا رہا ے۔اس بار بھی پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں بھارت کا مقابلہ کرے گی لہذا اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان شکست کا تسلسل توڑنے میں کامیاب ہوتا ہے کہ نہیں۔