عدالت نے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین سے وضاحت طلب کرلی، فائل فوٹو
عدالت نے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین سے وضاحت طلب کرلی، فائل فوٹو

توہین عدالت کیس، ڈی سی اسلام آباد کا غیر مشروط معافی نامہ مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی کی گرفتاری کے لیے ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر اختیارات سے تجاوز کے توہین عدالت کیس میں ڈی سی اسلام آباد کا غیر مشروط معافی نامہ مسترد کر دیا۔

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے فیملی اور دوستوں کے ذریعے مجھے اپروچ کروا رہے ہیں۔ کیا میں آپ کو ایک اور شوکاز نوٹس جاری کروں ،ڈی سی صاحب آپ آگ سے کھیل رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا میں حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے اپروچ نہیں کرایا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی کی گرفتاری کے لیے ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر اختیارات سے تجاوز پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے غیر مشروط معافی مانگی جسے عدالت نے مسترد کر دیا اور کہا کہ پراسیکیوٹر صاحب شیڈول بنائیں ٹرائل کیسے آگے بڑھے گا ۔

انھوں نے کہا کہ میں کیس سن رہا ہوں اور یہ مجھے کال کروا رہے ہیں ۔ ڈی سی صاحب ،آپ پر انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کا الزام ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا ہم عدالت کے رحم و کرم پر ہیں ۔عدالت نے کہا پراسیکیوٹر صاحب شیڈول بنائیں ٹرائل کیسے آگے بڑھے گا ۔