اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں کرسی کا پایہ ٹوٹ گیا تو سینیٹر عرفان صدیقی دھڑام سے نیچے گر پڑے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس جاری تھا کہ اچانک کرسی کا پایہ ٹوٹ گیا اور اس پر بیٹھے سینیٹر عرفان صدیقی زور سے نیچے گر پڑے۔
اجلاس میں شریک دیگر شرکا نے فرش پر پڑے عرفان صدیقی کو اٹھایا تو وہ بولے، میں ٹھیک ہوں، کرسی کو نقصان پہنچا ہے۔
عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ہم کمیٹی روم قومی اسمبلی سے ادھار لیتے ہیں اور یہاں فرنیچر کا یہ حال ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے اس موقع پر کہا کہ فرنیچر کی صورت حال کو اسپیکر کے سامنے لایا جائے گا۔