اسرائیل، جرمنی میں ہائپر سانک میزائلوں کا تاریخی معاہدہ

برلن : جرمنی نے اسرائیل سے ایرو3 ہائپر سانک میزائل خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جو یورپی ملک کو فضائی حملوں سے بچنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس معاہدے کو تاریخی قرار دیا جا رہا ہے۔معاہدے کی مالیت ساڑھے 3ارب ڈالر ہے۔ جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ معاہدے پر دونوں ملکوں نے دستخط کر دئیے ہیں اور یہ دونوں ملکوں کیلئے ایک تاریخی موقع ہے۔ یہ میزائل جرمنی کے دفاع کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گا، یوکرین پر روس کے حملے کے بعد ہم دیکھ سکتے ہیں کہ فضائی دفاعی نظام کتنا ضروری ہے۔