بیجنگ : چین کے چاند مشن کے بانی سائنسدان نے بھارت کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ اس کا خلائی جہاز گذشتہ ماہ چاند کے جنوبی قطب کے قریب اترا تھا۔چینی سائنسدان اویانگ زایوان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ خلائی مشن کی کامیابی کے بارے میں بھارت کے دعوے حقیقت کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں، بھارتی خلائی جہاز کے اترنے کا مقام 69 ڈگری جنوبی عرض بلد تھا جو کہ قطب کے قریب نہیں ہے، درحقیقت چاند کا قطب جنوبی 88.5 اور 90 ڈگری جنوبی عرض بلد کے درمیان ہے۔چینی سائنسدان کے اس بیان پر بھارتی خلائی ایجنسی کی جانب سے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔