مستونگ (اُمت نیوز) خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی نواز گشکوری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
شہید کی نماز جنازہ مستونگ ایس پی آفس میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے شرکت کی۔
پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔
واضح رہے کہ مستونگ میں جشن میلاد النبیؐ کے جلوس سے قبل مسجد کے قریب خودکش دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت50 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئےتھے