مستونگ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی

بلوچستان (اُمت نیوز)بلوچستان کے شہر مستونگ میں الفلاح روڈ پر عید میلاد النبیﷺ کے جلوس میں ہونے والے خود کش دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی۔


جلوس روانگی کی تیاری کے وقت خود کش دھماکا کیا گیا، جلوس کے شرکا نعت خوانی میں مصروف تھے کہ جلوس میں شامل گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔
دوسری جانب خود کش دھماکے میں اب تک 52 افراد شہید اور 60 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔