سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشتگردوں کاسرغنہ ہلاک،لانس نائیک شہید

راولپنڈی (اُمت نیوز)صوبہ خیبر پختون خواہ کے دو مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں کے دوران دہشت گردوں کا ایک سرغنہ ہلاک ہو گیا،جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار وطن پر قربان ہو گیا۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر مردان کے جنرل ایریا کاٹلنگ میں آپریشن کیا، آپریشن میں دہشت گردوں کا سرغنہ فیصل مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کئی کارروائیوں میں مطلوب تھا ، جس سے اسلحہ و بارود برآمد ہوا۔

دوسری جانب پارا چنار میں بھی دہشت گردوں کا سکیورٹی فورسز سے مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک غیرت خان شہید ہو گیا۔
ائی ایس پی ار کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔