بھارت(اُمت نیوز)شدت پسند بھارت کی داخلی و خارجہ پالیسی صرف ذاتی مفاد پر مبنی ہے ، جس کی واضح مثال افغان مریضوں اور طلبا کو ویزہ جاری نہ کرنا ہے ،یہی وجہ ہے کہ افغان حکومت نے بھارت میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق افغان سفارتی عملے نے بھارتی وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا، افغان سفارتی عملے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہاگیا کہ بھارت کا سفارتی عملہ افغان عملے کوبائی پاس کرتا ہے،3ہزار افغان طلبا بھارتی ویزوں کے منتظر ہیں، بھارتی حکومت افغان مریضوں کو بھی ویزے جاری نہیں کررہی۔
بھارت میں افغان سفارت خانہ جو سابق دور حکومت کے تعینات عملے سے آباد تھا، ستمبر 2023 کے آخر میں بند ہو رہا ہے، ہندوستانیوں کی سفارتی کام عدم تعاون اور سفارت خانے کو بائی پاس کرنے اور افغان حکومت سے براہ راست رابطوں کو وجہ بتایا ہے ۔
کسی بھی قوم نے افغانوں کو اتنی تیزی سے نہیں چھوڑا جتنا ہندوستانیوں نے چھوڑا ہے ، ہندوستان اب مختلف ذرائع اور طریقوں سے نئی عبوری حکومت تک رسائی حاصل کر رہے ہے،اصل چیلنج ہندوستانی میڈیا میں IEA کو کس طرح پیش کرنا اور دوسری طرف IEA ہندوستان کے اندر مسلمانوں کی حالت زار کے حوالے سے کیا رویہ اپناتا ہے،