خیبر پختونخوا نے مطلوب دہشت گردوں کی دوسری فہرست جاری کردی

 

پشاور (اُمت نیوز) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) خیبر پختونخوا نے مطلوب دہشت گردوں کی دوسری فہرست جاری کردی۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری پر3 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک کی انعامی رقم مقررکی گئی ہے ۔
مطلوب دہشت گردوں میں 15 کا تعلق ضلع بنوں، 13 کا تعلق لکی مروت سے ہے، مطلوب دہشتگردوں میں دو کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔
سی ٹی ڈی کے پی کی جاری فہرست کے مطابق لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حبیب اللہ کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی گئی ہے جبکہ بنوں کے دہشت گرد کمانڈر مولوی نعمت اللہ کے سر کی قیمت 40 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔
انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی اطلاع دینے والے افراد کا نام پوشید ہ رکھا جائے گا۔
اس سے قبل محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی ) نے 135 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کی تھی۔