مستونگ دھماکا، اتحاد اہلسنت کی کال پر بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

بلوچستان(اُمت نیوز)بلوچستان میں اتحاد اہلسنت کے تحت آج شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، رہنماؤں نے مستونگ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مستونگ دھماکے خلاف اتحاد اہلسنت بلوچستان کے تحت آج صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، کوئٹہ، مستونگ، زیارت اور دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر بازار بند ہیں، اور جگہ جگہ چھوٹی بڑی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔
گزشتہ روز اتحاد اہلسنت بلوچستان کے رہنماؤں نے سانحہ مستونگ کے ماسٹر مائنڈ کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے یکم اکتوبر کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی۔