انقرہ (اُمت نیوز)ترکیہ کے دار الحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے باہر دھماکے اور گولیوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں، ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے کے قریب ہوا، جب پارلیمنٹ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھلنے والی تھی۔
داخلہ امور کے وزیرعلی یرلی کایا نے بتایا کہ دو دہشت گرد ایک گاڑی میں وزارت داخلہ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے داخلی گیٹ کے سامنے ساڑھے 9 بجے کے قریب آئے تھے، جنہوں نے حملہ کردیا۔
#sondakika Ankara Kızılay çevresinde bir patlama sesi duyuldu. pic.twitter.com/5mp6wgLe6y
— İhlas Haber Ajansı (@ihacomtr) October 1, 2023
ان کا کہنا کے کہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور دوسرا دہشت گرد کو جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا۔
علی یرلی کایا نے بتایا کہ اس دوران آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے، جن کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔