اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سی ٹی ڈی (کاونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ) نے متعدد چھاپوں کے دوران 800 افغانیوں کو گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے کہا گیا زیر حراست افغانیوں سے شناختی دستاویزات طلب کی گئیں تاہم 375 افراد یر قانونی طور پر مقیم پائے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ 400 افغان باشندوں کو پروف آف ریزیڈنس پر رہا کر دیا گیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ مستونگ خود کش حملے سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد پاکستانی عوام کی جانب سے افغانستان سے ملک میں آنے والے غیر قانونی افغانیوں کے داخلے پر پابندی کا پرزور مطالبہ کیا گیا تھا۔