راولپنڈی: پاک فوج کے تحت کثیر ملکی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کثیر ملکی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا، ان مشقوں میں قزاقستان، قطر، ترکیہ اور آذربائیجان کی فورسز شریک ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 2 ہفتے پر محیط خصوصی مشقوں کا آغاز17ستمبر کو بروتھا میں ہوا تھا، ان میں مہمان خصوصی کمانڈر الیون کور تھے جبکہ ڈی جی ملٹری ٹریننگ اور جی اوسی اسپیشل سروسز گروپ بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشقوں کا مقصد دوست ممالک کے درمیان فوجی تعاون کا فروغ تھا،مشقوں کے آخری روز دوست ممالک کے خصوصی دستوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔