خواہش کے اگلے ہی روز بچے کے گھر مرسڈیز گاڑی پہنچ گئی، فائل فوٹو
خواہش کے اگلے ہی روز بچے کے گھر مرسڈیز گاڑی پہنچ گئی، فائل فوٹو

محمد بن سلمان نے بچے کی خواہش پرمہنگی مرسڈیز تحفے میں دیدی

ریاض :سعودی ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان نے اپنی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک مرسڈیز بچے کو تحفے میں دیدی۔

محمد بن سلمان سے ملنے کی خواہش میں ایک شخص بچے کے ساتھ کھڑا تھا کہ اس دوران بچے کی ملاقات سعودی ولی عہد سے ہوگئی۔بچے نے محمد بن سلمان کی مرسڈیز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنی خواہش کا اظہار کیا ۔

جس پر محمد بن سلمان نے کہا آپ مرسڈیز چاہتے ہیں تو بچے نے ہاں میں جواب دیا، محمد بن سلمان نے انتظامیہ سے بچے کے گھر کا پتا لینے کا کہا۔

آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ خواہش کے اگلے ہی روز بچے کے گھر مرسڈیز گاڑی پہنچ گئی جس کے ساتھ بچے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے، اس کے علاوہ اس پورے واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر شیئر کی جا رہی ہے۔