اسلام آباد: نگران حکومت نے پیٹرول و ڈیزل میں غریب عوام کی بجائے تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کو ریلیف دیدیا۔
نجی ٹی وی کےمطابق پیٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن بڑھا دیا جس میں 88 پیسے فی لیٹر مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر بڑھایا گیا جبکہ ڈیلرز کے مارجن میں 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے 16 ستمبر کو بھی پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی، ڈیلرز مارجن 88 پیسے فی لیٹر بڑھایا جا چکا ہے۔
پیٹرول پر او ایم سی مارجن 6.47 سے بڑھ کر 6.94 روپے فی لیٹر ہو چکا ہے۔ پیٹرول و ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 7.41 سے بڑھ کر 7.82 روپے فی لیٹر ہو گیا، اس طرح ڈیلرز کوراتوں رات امیر ہونے کا ایک اور موقع دیدیا گیا۔