غدار وطن شکیل آفریدی کو رہا کرانے کی خواہش لئے ٹرمپ اقتدار سے چلا گیا تھا، فائل فوٹو
 غدار وطن شکیل آفریدی کو رہا کرانے کی خواہش لئے ٹرمپ اقتدار سے چلا گیا تھا، فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی9 درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائیگا

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی 9درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنانے کی کاز لسٹ جاری کر دی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری فیصلہ سنائیں گے۔ سیشن کورٹ اور انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کی تھیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ضمانت کی9 درخواستیں متعلقہ عدالتوں میں زیر التوا سمجھی جائیں،ان 9 مقدمات میں متعلقہ عدالتوں کے حتمی فیصلے تک گرفتاری سے روکا جائے اور متعلقہ عدالتوں کو 9 مقدمات کے فیصلے میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی جائے۔

سابق وزیراعظم کیخلاف درج 9 مقدمات میں سے 3 مقدمات 9 مئی کے واقعات کے ہیں، 3 مقدمات اسلام آباد میں احتجاج جبکہ توشہ خانہ جعلسازی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اقدام قتل کا ایک، ایک مقدمہ شامل ہے۔ دریں اثناء سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر کل  اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔ ادھر بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی بھی آج سماعت ہوگی۔ سول جج قدرت اﷲ نےچیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم جاری کررکھا ہے۔