کراچی: تھانہ منگھوپیر کے علاقے کے گلشن ضیاء اورنگی سے کائنات نے کم عمر طلحہ کو اغواء کرکے اس سے شادی کرلی۔اتوار 24 ستمبر کو 4 بجے شام کائنات نے دعویٰ کیا کہ وہ طلحہ سے یکطرفہ محبت کرتی تھی، 24 ستمبر کو طلحہ کو ساتھ لیکر رشتہ دار کے گھر گئی، لڑکے کی بہن شاہدہ نے کائنات کے گھر والوں کو اطلاع کردی لیکن کائنات کے والدین نے لڑکی سے کہا کہ وہ طلحہ سے نکاح کرے اور پھر گھر آئے۔ طلحہ کی بہن نے تھانہ منگھو پیر کو درخواست میں صورتحال سے آگاہ کیا۔ ایس ایچ او نے کہا کہ لڑکی کے اغواء کا مقدمہ تاحال درج نہیں کروایا گیا.
ذرائع کے مطابق کائنات کے اغواء کا مقدمہ درج کروانے کے بجائے کائنات کے والد، بھائی اور دیگر رشتہ داروں نے ملکر طلحہ کے گھر میں گھس کر مغلظات دیں اور تشدد کیا، 15 پر اطلاع کے باوجود پولیس نہیں پہنچی۔لڑکی کا والد بھولا مستری، بھائی سونو اور دیگر رشتہ دار دھمکیاں دے رہے ہیں کہ تم لوگ اپنا مکان ہمارے حوالے کردو ورنہ تمہیں قتل کردیں گے۔
دریں اثناء سائبان انٹرنیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری حیدر علی حیدر نے نگراں وزیراعلیٰ اور آئی جی سندھ سے طلحہ کی بہن، بھائی اور باپ کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔