17 اگست کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، فائل فوٹو
17 اگست کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، فائل فوٹو

الیکشن کمیشن : 146 جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اگلے عام انتخابات کےلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ملک بھر میں مجموعی طو ر پر 91809 پولنگ اسٹیشنوں پر 10لاکھ سے زائد پولنگ عملہ تعینات ہوگا ،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے ،فوج ،رینجرز ،ایف سی اور پولیس اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہونگے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی دستاویزات کے مطابق پورے ملک میں 144ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران 859 ریٹرننگ افسران اور 1ہزار718اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران تعینات کئے جائیں گے۔ پنجاب میں 51ہزار821سندھ میں 19ہزار236بلوچستان میں 5ہزار15اور خیبر پختونخوا میں 15ہزار737پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب میں حساس پولنگ اسٹیشن کی تعداد15ہزار829جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 6ہزار599ہے۔ سندھ میں حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد8ہزار30جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد4ہزار430ہے۔ بلوچستان میں حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 2ہزار68جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 2ہزار38ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد6ہزار581جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 4ہزار 344ہے۔ دستاویزات کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو مشاورت اور تجاویز کےلئے 4اکتوبر کو مدعو کیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کا ڈرافٹ ارسال کردیا ہے ۔

اگلے عام انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ 171سیاسی جماعتوں میں 146کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جاچکے ہیں۔ الیکشن کی نگرانی کےلئے جدید سہولیات سے آراستہ مانیٹرنگ روم بھی قائم کیا جاچکا ہے جو تمام اضلاع میں تعینات مانیٹرنگ ٹیموں سمیت ریٹرننگ اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے ساتھ منسلک ہونگے اور انتخابی نتائج کی جلد از جلد اور محفوظ طریقے سے ترسیل کےلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تیار کردہ ایپلی کیشن کو استعمال کیا جائے گا۔