دیپالپور، زہریلی گولیاں کھانے سے ماں اور دو بیٹیاں جاں بحق

دیپالپور(اُمت نیوز)دیپالپور میں زہریلی گولیاں کھانے سے ماں اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل دیپالپور کے علاقے بصیرپور میں 35 سالہ خاتون نسرین بی بی نے گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے زہر کی گولیاں کھا لیں
خاتون نے اپنی 2 بیٹیوں 7 سالہ رضوانہ اور 5 سالہ طیبہ کو بھی زہر کی گولیاں کھلائیں ،ریسکیو 1122 نے انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کیا
جہاں نسرین بی بی (والدہ) اور 5سالہ طیبہ (بیٹی) جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئیں جبکہ 7 سالہ رضوانہ کو لاہور منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ راستے میں دم توڑ گئی۔