سوات(اُمت نیوز)سوات میں خواتین کھلاڑیوں کو کرکٹ میچ کھیلنے سے روک دیا گیا۔
سوات کے علاقے چارباغ میں مقامی عمائدین نے خواتین کھلاڑیوں کوکرکٹ کھیلنے سے روکا۔
گل کدہ اورکانجو کی ٹیموں کے درمیان پریکٹس میچ ہورہا تھا کہ اسی دوران مقامی عمائدین نے وہاں جمع ہو کر کھلاڑیوں کو میچ روک دینے کے لیے کہا۔
علاقے کے ڈی ایس پی اور اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر پہنچ کر میچ کو عارضی طور پر کینسل کردیا۔
واقعے کے بعد چیئرمین چار باغ احسان اللہ نے واضح کیا کہ وہ خواتین کے کرکٹ کھیلنے کے خلاف نہیں ہیں۔
احسان اللہ کے مطابق علاقے میں امن ومان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے، اس لیے میچ کو کینسل کردیا گیا ہے۔