حب(اُمت نیوز)حب میں کسٹم انٹیلی جنس نے کروڑوں روپے مالیت کے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔
کسٹم انٹیلیجنس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کرلیا۔
ڈیزل سے بھرے دونوں ٹینکرز تحویل میں لے لیے گئے، کسٹم حکام کے مطابق برآمد کیے جانے والے ڈیزل کی مالیت چار کروڑ سے زائد ہے۔