لاہور (اُمت نیوز) قائد پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی ٹکٹ بک کروا لی گئی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابو ظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کریں گے، اسی روز قائد ن لیگ ابو ظہبی سے لاہور کے لئے روانہ ہوں گے، سابق وزیراعظم کی نجی پرواز 243 کی ایڈوانس بکنگ کروا لی گئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نجی پرواز ای وائی 243 علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر شام 4 بجکر 25 منٹ پر لینڈ کرے گی، میاں نواز شریف کی بکنگ نجی پرواز کی بزنس کلاس میں کروائی گئی ہے، وطن واپسی پر نواز شریف کے ہمراہ ان کا سٹاف اور ذاتی مشیران بھی ہوں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کے ہمراہ محمد وقار، ڈاکٹر عدنان، میاں ناصر جنجوعہ ہوں گے، سینیٹر عرفان صدیقی بھی سابق وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے، ابو ظہبی سے اسی پرواز میں متعدد لیگی رہنماؤں اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی سیٹیں بک کروالی ہیں۔