پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ عدلیہ کی آزادی کیخلاف ہے، تحریک انصاف

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس میں اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں، اور استدعا کی کہ دستاویزات کو کیس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے،
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ عدلیہ کی آزادی کیخلاف ہے۔

سپریم کورٹ میں زیر سماعت پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس میں تحریک انصاف نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہیں۔

تحریک انصاف نے دستایزات میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ اضافی دستاویزات کو کیس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ عدلیہ کی آزادی کیخلاف ہے، آئین میں پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو کے اختیارات واضح ہیں، آئین میں سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے بھی اختیارات واضح ہیں، عدلیہ کی آزادی کیخلاف قانون سازی برقرارنہیں رکھی جاسکتی۔

واضح رہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس کی سماعت کل ہوگی اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ کیس کی سماعت کرے گا۔