ممبئی (اُمت نیوز) بھارت کے سپر سٹار کرکٹر ویرات کوہلی نیدر لینڈز کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ سے قبل سکواڈ چھوڑ کر ممبئی روانہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ کیلئے بھارتی شہر تھیرووننتھا پورم میں موجود ہے تاہم ویرات کوہلی کو ذاتی وجوہات کی بنا پر سکواڈ چھوڑ کر ممبئی کیلئے روانہ ہونا پڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی نے ٹیم انتظامیہ سے گواہٹی سے ممبئی کیلئے روانہ ہونے کی درخواست کی تھی، انتظامیہ کی اجازت سے کوہلی ممبئی کیلئے روانہ ہوگئے تاہم بتایا جارہا ہے کہ کوہلی کی آج سکواڈ میں واپسی متوقع ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کے مطابق کوہلی کی سکواڈ چھوڑنے کی تصدیق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔