اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 کیسز میں درخواست ضمانت خارج ہونے کا فیصلہ معطل کردیا اور متعلقہ عدالتوں کو دوبارہ کیس سننے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں بحال کرتے ہوئے ضمانت خارج کرنے کے ٹرائل کورٹس کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے فیصلے میں متعلقہ عدالتوں کو دوبارہ کیس سننے کا حکم دیدیا۔
واضح رہے ان کیسز میں 9 مئی کے تین مقدمات، اسلام آباد میں احتجاج کے تین مقدمات، توشہ خانہ جعل سازی کیس، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اقدام قتل کے مقدمات شامل ہیں۔ 6 درخواستیں سیشن کورٹ اور تین انسداد دہشت گردی عدالتوں میں ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔