میرب کے انکار پر بھائی اور بہنوئی نے اس پر اور اس کی بیٹی پر گولیاں چلائیں، فائل فوٹو
میرب کے انکار پر بھائی اور بہنوئی نے اس پر اور اس کی بیٹی پر گولیاں چلائیں، فائل فوٹو

غلط کام سے انکار پربہن اور بھانجی کو نشانہ بنایا گیا، ملزمان گرفتار

کراچی: سرجانی ٹاون گلشن نور میں 3 سالہ بچی کو قتل اور اس کی ماں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطا بق 4 روز قبل سرجانی ٹاون گلشن نور میں فائرنگ سے 3سالہ بچی جنت جاں بحق اور اس کی ماں میرب زخمی ہوگئی تھی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں خاتون کا بھائی اور بہنوئی شامل ہیں جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان میرب کو زبردستی غلط کام کرنے پر مجبور کررہے تھے، ملزمان نے فحاشی کے اڈے سے ایڈوانس رقم بھی وصول کی تھی، میرب کے انکار پر اس کے بھائی اور بہنوئی نے اس پر اور اس کی بیٹی پر گولیاں چلائیں، دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اورپہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں، ملزمان نے خود کو بچانے کے لیے واقعہ کے روز معاملہ ذاتی جھگڑا قرار دیا تھا۔

میرب کا کہنا ہے کہ میری والدہ، بھائی اور بہنوئی مجھے غلط کام پر مجبور کررہے تھے، میرے انکار پر وہ مجھے تشدد کرتے تھے، واقعہ کے روز میں گھر چھوڑ کر جارہی تھی،گھر سے نکلی تو مجھ پر اور میری 3سالہ بیٹی پر فائرنگ کردی گئی۔