تفتیشی آفیسر مجھے قائل کرے جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ فائل فوٹو
تفتیشی آفیسر مجھے قائل کرے جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ فائل فوٹو

شیخ رشید کا بھتیجا شیخ شاکر اور ملازم 16 روز بعد گھر پہنچ گئے

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا بھتیجا شیخ شاکر اور ملازم 16 روز بعد گھر پہنچ گئے۔

وکیل نے لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں گھر پہنچنے کی تصدیق کردی۔اس حوالے سے وکیل کا کہنا تھا کہ شیخ شاکر اور ملازم کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کیا گیا تھا۔گرفتاری کے بعد شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

ویڈیو میں انھوں نے کہا تھا کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ کو پنجاب پولیس نے بحریہ ٹاؤن کے فیز 3 سے گرفتار کیا۔