اسلام آباد: حکومت نے صارفین پر بجلی گرادی اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی۔
نیپرا کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے اضافہ مالی سال2022/23 کی چوتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، قیمت میں اضافے سے بجلی صارفین پر 159 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا، یہ اضافی وصولیاں صارفین سے آئندہ 6 ماہ کے دوران کی جائیں گی۔