کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز اپنے قریبی دوست اور بزنس مین سلیم کریم سے دوسری شادی کرلی ہے جس کے بعد صارفین کی جانب سے دولہا اور دلہن کی بھارتی سٹائل کی ڈریسنگ پر تنقید کی جارہی ہے۔
گزشتہ روز ہونے والی شادی کی تقریب میں ماہرہ خان سفید رنگ کے ایک مہنگے لہنگے میں ملبوس تھیں جبکہ ان کے دولہا میاں سلیم کریم نے سیاہ شیروانی زیب تن کی ہوئی تھیں، اس جوڑے کی شادی کی تقریب کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے جہاں شاہ رخ خان سے متعلق سوال کیے تو وہیں ماہرہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور کہا کہ انہوں نے اپنی شادی پر بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو کاپی کیا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ ماہرہ خان تو بھارت کو کاپی کرنے میں پرو ہیں۔
ایک اور صارف نے سوال کیا کہ یہ بھارتی اداکاروں کو کاپی کیوں کرتے ہیں؟ ان پر یہ ججتا نہیں ہے، جبکہ ایک صارف نے کہا کہ یہ بھارتیوں کو کاپی کرتے کرتے ہی اپنی زندگی گزار دیں گے۔