حافظ آباد: کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس میں رش کے باعث مسافروں میں جھگڑے معمول بن گئے۔مذکورہ ٹرین میں سیٹ کے جھگڑے پر ایک مسافر نے دوسرے مسافر کو مکے مار کر ہلاک کردیا۔ پاکستان ایکسپریس سے فیصل آباد پہنچنے پرکئی بوگیاں اتار لی جاتی ہیں جس کے بعد مذکورہ ٹرین میں رش بڑھ جاتا ہے۔گذشتہ روز علی پورچٹھہ کے رہائشی ثناء اﷲکو دوران سفر ٹرین میں سیٹ کے تنازعہ پر دوسرے مسافر نے مکے مار کر ہلاک کردیا، جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔