زلزلہ کب،کہاں آئے گا؟ پیشگوئی نہیں کی جا سکتی،محکمہ موسمیات

لاہور:  پاکستان میں زلزلے سے متعلق پیشگوئی پر محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں زلزلے سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں پر عوام دھیان نہ دیں،زلزلہ کب اور کہاں آئے گا؟ اس کی پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کسی انٹر نیشنل ادارے سے کوئی وارننگ اور ہدایات جاری نہیں ہوئیں،پاکستا ن میں سونمیانی سے شمالی علاقے تک 2 بڑی ٹیکٹونک پلیٹس ہیں،ان میں کسی بھی مقام پر زلزلہ آسکتا ہے، کوئی ایک جگہ نہیں بتائی جا سکتی۔ماہرین کے مطابق زلزلہ وہاں آتا ہے جہاں فالٹ لائن ہوتی ہے، تاہم زلزلے کا ممکنہ وقت، کب اورکہاں آئے گا اس کی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔گذشتہ روز سولر سسٹم جیومیٹری سروے(ایس ایس جی ایس) نے پیشگوئی کی تھی کہ پاکستان کے چمن فالٹ لائن میں تیز لرزش ریکارڈ کی گئی ہے اور اس علاقے میں اگلے دو دن میں کوئی طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے جس کی شدت 6 یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔