سعودی عرب میں 11 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

ریاض : سعودی عرب میں غیرقانونی مقیم افراد کی پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی ہے ایک ہفتے کے دوران 11 ہزار 400 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی سکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک بھر میں 21 سے 27 ستمبر کے دوران کارروائیاں کی گئیں۔

اخبار نے سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ ان کارروائیوں میں 11 ہزار 465 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان افراد کو رہائشی و لیبر قوانین، اور سرحدی سکیورٹی ضوابط سمیت مختلف خلاف ورزیوں پر گرفتار کیا گیا۔

کل گرفتاریوں میں سے 7 ہزار 199 افراد ایسے ہیں جنھیں غیر قانونی رہائش رکھنے اور ملک کے رہائشی نظام کی خلاف ورزیوں پر پکڑا گیا۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار افراد میں سے 2882 افراد ایسے ہیں جنھوں نے سرحدی سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزیاں کیں۔