اسلام آباد: ملک بھر میں موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ملک میں ساڑھے 4 ملین غیر فعال سمز بلاک کردی گئیں۔موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کرنے کا فیصلہ پشاور میں منعقدہ امن و امان سے متعلق اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا۔اہم ترین اجلاس میں اعلی عسکری قیادت، وزیراعلی خیبرپختونخوا ہ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔سرکاری ذرائع کے مطابق ملٹی فنگر ویری فکیشن سسٹم کے تحت سمز کی تصدیق کی جائے گی۔
دستاویز کے مطابق اب تک خیبرپختونخوا میں 80 ہزار 624 موبائل سمز بلاک کی گئیں جبکہ ملک بھر میں یہ تعداد ساڑھے 4 ملین ہے۔اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک لاکھ 12 ہزار 320 ٹمپرڈ افغان پاسپورٹ بھی بلاک کئے گئے۔دستاویز کے مطابق اب تک 8 ہزار 629 ریٹیلرز، 95 فرنچایز کیخلاف کارروائی کی گئی جبکہ 24 اہلکاروں کو برخاست کیا گیا، 5 گرفتار بھی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سمز رومنگ پر افغانستان اور دوسرے کئی ممالک میں کام نہیں کریں گی، ایک پاسپورٹ پر اب صرف ایک ہی سم کھولی جائے گی۔