بھارت میں زلزے کے جھٹکے

بھارت (اُمت نیوز)شمال مشرقی ہندوستان میں 5.4 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے جھٹکے پورے شمال مشرقی بھارت، بھوٹان، شمالی بنگلہ دیش میں نمایاں طور پر محسوس کئے گئے۔
بھارت کے میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں پیر 2 اکتوبر کی شام بھارت کے وقت کے مطابق 6 بج کر 15 منٹ پر شدید زلزلہ آیا جس جی شدت ریختر سکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ سے کسی جانی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم انوائرنمنٹ، ٹرانسپورٹیشن اور صحت کے محکموں کو فوری وارننگ جاری کر دی گئی،زلزلے کا مرکز آسام کے دارالحکومت گوہاٹی سے تقریباً 116 کلومیٹر (72 میل) مغرب جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلہ زمین میں تقریباً 10 کلومیٹر (6 میل) کی گہرائی میں آیا، اور ممکنہ طور پر پورے شمال مشرقی ہندوستان، بھوٹان اور شمالی بنگلہ دیش میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی ابتدائی اطلاعات نہیں ہیں۔ اس زلزلہ کے اثرات کا تعین کرنے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں جب تک کہ حکام نقصانات کا جامع جائزہ نہیں لے سکتے، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں آنے والے گھنٹوں یا دنوں میں آفٹر شاکس کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام نقصان کا پتہ لگانے کے لیے زلزلے کے زون میں نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو عارضی طور پر بند کر سکتے ہیں۔ شٹ ڈاؤن کے دوران معمولی خلل واقع ہو سکتا ہے، لیکن اگر کوئی نقصان نہ پایا گیا تو سروس جلد دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ یوٹیلیٹی کی بندش ممکن ہے، خاص طور پر زلزلے کے مرکز کے قریب کے علاقوں میں بجلی کی سپلائی مین تعطل کا امکان ہے تاہم ا تک میڈیا مین اس حوالے سے کنفرمڈ اطلاعات نہیں آئیں۔