ٹھٹھہ (اُمت نیوز) دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر کے الیکٹرک سپلائی کی فنی خرابی سے پائپ لائن پھٹ گئی۔
متعلقہ حکام کے مطابق کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 دھماکے سے پھٹی، پائپ لائن پھٹنے سے پمپنگ سٹیشن کے تمام 21 پمپ بند ہوگئے جس کے باعث پانی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
کراچی کے مختلف علاقوں شاہ لطیف ٹاؤن، لانڈھی، قائد آباد، ملیر، کورنگی گلشن اقبال اور کورنگی سمیت دیگر کئی علاقوں میں پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، متاثرہ پائپ لائن پر مرمتی کام شروع نہ ہو سکا۔
واضح رہے کہ دو دن قبل بھی پمپنگ سٹیشن کی دو پائپ لائنیں پھٹ گئی تھیں، آج دوبارہ پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی کی فراہم معطل ہوگئی ہے۔