زلزلے کی پیش گوئی ناممکن ہے، نگران صوبائی وزیر اطلاعات

کوئٹہ (اُمت نیوز) صوبائی نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ زلزلے کی پیش گوئی ناممکن ہے لیکن ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت تیار ہے۔
صوبائی نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات ایک مسلمہ حقیقت ہیں، زلزلے کی قبل از وقت پیشگوئی نہیں کی جا سکتی کہ زلزلہ کب اور کہاں آئے گا۔
جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہماری ایمرجنسی سروسز کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، عوام پُر سکون رہیں، ایمرجنسی کی صورت میں حکومت کے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں