اویسٹن انجکشن کیس، مزید 11 ڈرگ انسپکٹرز معطل

اسلام آباد(اُمت نیوز)اویسٹن انجکشن کے کیس میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے مزید 11 ڈرگ انسپکٹرز کو معطل کردیا گیا۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے اب تک معطل کیے گئے ڈرگ انسپکٹرز کی مجموعی تعداد 22 ہوچکی ہے۔
مزید معطل کیے گئے ڈرگ انسپکٹرز میں لاہور عزیز بھٹی ٹاون سے شیلوک انور، وزیر آباد سے عمران خالد، منچن آباد سے عمران ظفر، چکوال ڈسٹرکٹ سے ظفر اقبال اور صبیح الرحمن، اٹک سے صدام حسین، بہاولپور سے حماد حسن اور پاکپتن سے خلیق انور شامل ہیں۔
خیال رہے کہ تمام ڈرگ انسپکٹرز کو ڈسپلن اور اکاؤنٹی بلٹی ایکٹ 2006ء کے تحت معطل کیا گیا ہے۔