فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت نے کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب منسوخ کردی

نئی دہلی: بھارت کی جانب سے تفصیلات سامنے آنے کے بعد اچانک ہی آئی سی سی ورلڈ کپ2023 کی افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز5 اکتوبرکوانگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، دونوں جانباز ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افتتاحی تقریب مبینہ طور پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے منسوخ کی ہے، تاہم تقریب منسوخ کرنے کی وجہ سامنے نہ آسکی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

بی سی سی آئی بھارت اور پاکستان کے درمیان 14 اکتوبرکو ہونے والے اس بلاک بسٹر مقابلے سے پہلے احمد آباد میں ایک تقریب منعقد کرنے پر غور کر رہا ہے۔

اس سے قبل جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق شاندار افتتاحی تقریب کا آغاز 4 اکتوبرکو بھارت میں مقامی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے ہونا تھا جس میں معروف بالی ووڈ اداکاروں اور گلوکاروں نے شرکت کرنی تھی۔

تقریب میں کاروباری شخصایت سمیت دیگر ممالک کے بورڈز کوبھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

شرکا کو محظوظ کرنے کیلیے شریا گھوشال، اریجیت سنگھ، اور لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے نے افتتاحی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگانا تھا۔