کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، فائل فوٹو
کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، فائل فوٹو

نیپال کے بعد بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے

نیپال کے بعد بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

نیپال میں 25 منٹ کے دوران دو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی گہرائی 5 کلومیٹر تھی۔

پہلے زلزلے کی شدت 4.6 اور دوسرا 6.2 شدت کا محسوس کیا گیا، پہلا زلزلہ نیپال میں دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر آیا جبکہ دوسرا زلزلہ 3 بج کر 4 منٹ پر آیا۔

اطلاعات ہیں کہ اتر پردیش کے لکھنؤ، ہاپوڑ اور امروہہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیپال میں لگاتار آنے والے زلزلوں کے بعد اتراکھنڈ کے کچھ حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بھارتی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بھارت میں زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ جس کی گہرائی 5 کلومیٹر تھی۔

جےپور، لکھنؤ اور بھارتی پنجاب میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں سے باہر نکل آئے۔