اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے 83 رنز کا آغاز فراہم کیا، فائل فوٹو
اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے 83 رنز کا آغاز فراہم کیا، فائل فوٹو

وارم اَپ میچ، آسٹریلیا نے پاکستان کو352 رنز کا ہدف دیدیا

حیدرآباد: آسٹریلیا نے پاکستان کو وارم اَپ میچ میں جیت کیلیے 352 رنز کا ہدف دیدیا۔

راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز اسکور کیے۔

میچ میں اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے 83 رنز کا آغاز فراہم کیا، تاہم وارنز 48 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ 27، ایلکس کیری 11 جبکہ مارنس لیبوشین 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔

گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے اسامہ میرنے 2 جبکہ شاداب خان، محمد نواز اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ایک کھلاڑی رن آئوٹ ہوا۔

قبل ازیں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے تاکہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کریں۔

اس موقع پر کپتان شاداب خان نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کے خلاف میچ شاندار کم بیک کریں اور تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی پیش کریں۔