لاہور: تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جیل ٹرائل کیلیے وزارتِ قانون کا نوٹیفکیشن فیئر ٹرائل کی خلاف ورزی ہے۔تحریک انصاف نے جیل میں ٹرائل کا وزارتِ قانون کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سائفر مقدمے کو خاص طرز پر چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، دستور کا آرٹیکل 10-اے ہر شہری کو منصفانہ سماعت کا حق دیتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سائفر مقدمے میں بھی طے شدہ فیصلے کے مطابق ٹرائل آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے خلاف مقدمے کی کھلی عدالت میں سماعت کی جائے۔
پارٹی ترجمان نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا نوٹس لیا جائے۔