حسان نیازی کی گرفتاری کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ حسان نیازی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حسان نیازی کی گرفتاری غیرقانونی ہوئی، گرفتاری کے بعد حسان نیازی کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ حسان نیازی کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ حسان نیازی کو گرفتار کرکے پنجاب منتقل کیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آیا اب ہم کچھ نہیں کرسکتے، بات واضح ہوگئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔