دوسرا وارم اَپ میچ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

حیدرآباد : ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 352 رنز کا ہدف دے دیا۔ بھارتی شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے وارم اپ میچ کا ٹاس آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے جیت کر پہلے خود بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز اسکور کیے۔

اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے 83 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم وارنز 48 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ 27، ایلکس کیری 11 جبکہ مارنس لیبوشین 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔

گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 77 جبکہ جوش انگلس نے 30 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے 2 جبکہ محمد وسیم جونئیر، شاداب خان، محمد نواز اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے تاکہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کریں۔