نوازشریف کا آنا مشکل، آئے تو سیدھا جیل جائیں گے، فیصل واوڈا

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ویسے تو ن لیگ کا سافٹ وئیر اپگریڈ ہوگیا ہے، لیکن ان کے ساتھ وہ ہونے والا جس کے بعد یہ سیاست سے ہی توبہ کر لیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ن میں سے ش آپ کو نظر آرہی ہے، خواجہ آصف بمقابلہ مریم نواز آپ کو نظر آرہا ہے، عظمیٰ بخاری، مریم اورنگزیب، خاقان عباسی، ان کے اپنے جھگڑے ختم ہوں گے تو یہ آگے بڑھ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جو غیر روایتی طور پر استقبال کی بات کر رہے ہیں، 5 لاکھ لوگ لانے کی بات کر رہے ہیں، مریم نواز صاحبہ کے اپنے جلسے میں 500 لوگ نہیں تھے۔ تو جو آرگنائزر ہے اس کے اپنے جلسے میں 500 آدمی نہیں ہیں وہ پانچ لاکھ آدمی ارینج کرے گا؟

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آپ ہونڈا موٹر سائیکلیں تو کیا ہونڈا سوک بھی دے دیں تو 5 لاکھ کا دس پرسنٹ بھی نہیں لاسکیں گے، یہ سیاسی جماعتوں کی چال ہوتی ہے، 25 ہزار آدمی ہوتے ہیں تو ہم کہتے ہیں ڈھائی لاکھ آدمی آگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں عمران خان کی مقبولیت اصل میں ان سے نفرت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویسے تو نواز شریف کا آنا مشکل ہے، لیکن آنا چاہتے ہیں تو سیدھا جیل چلے جائیں، خیریت و عافیت اسی میں ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ’چترال حملہ اگر آپ پروب (تحقیقات) کریں گے تو وہاں پر بھی آپ کو ایک پولیٹیکل پارٹی انوالڈ (ملوث) نظر آئے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا کہ میں باجوہ کا احتساب کروں گا، شہباز شریف نے پاکستان میں قدم رکھا اور اگلی فلائٹ سے واپس گئے ’پھر یوٹرن اور گلاٹی ایسی کھائی‘۔