محمود خان کو بلوچستان اسمبلی سے کوئی ووٹ نہیں ملا۔، فائل فوٹو
محمود خان کو بلوچستان اسمبلی سے کوئی ووٹ نہیں ملا۔، فائل فوٹو

عام انتخابات:الیکشن کمیشن کاغیرملکی مبصرین کومدعوکرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے مشاہدے کے لیے بین لاقوامی مبصرین کو مدعوکرنے کا فیصلہ کیا۔ اس ضمن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں بین لاقوامی مبصرین کو مدعو کرنے اور مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزارت خارجہ کوفوری طور پر تحریر کیا جائے کہ وہ بین الاقوامی مبصرین کو آئندہ عام انتخابات کی شفافیت کے مشاہدہ کےلئے مدعو کرنے کے سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کرے۔

نیز اجلا س میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ غیر ملکی مبصرین کی جن تنظیموں نے الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات کے دوران انتخابی عمل کے مشاہدہ کی درخواست کی ہے انکے کیس کو فوری طور پر پراسس کیا جائے ۔کمیشن نےسیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں 16اکتوبر 2023کو بین الوزارت اجلاس بلانے کی بھی ہدایت کر دی ۔ اس میں وزارت خارجہ ، وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے سیئنر افسران شریک ہوں گے اور عالمی مبصرین کےحوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے تمام سٹیک ہولڈرزبشمول وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور دیگر اداروں سے فوکل پرسنز کی تفصیل مانگ لی ۔ اس کے علاوہ کمیشن نے صوبائی سطح پر الیکشن کمیشن کی طرف سے جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر ایڈمن کو چاروں صوبوں میں فوکل پرسن مقرر کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کے لئے ضابطہ اخلاق کی منظوری بھی دی اور اسے فوری طور پر شائع کرنے کی اجازت دی۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ الیکشن سے متعلق تمام امور شیڈول کے مطابق مکمل کئے جائیں ۔